تھانہ حرم گیٹ پولیس کی کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار، ایک کلو ہیروئن برآمد

اتوار 10 اگست 2025 15:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) تھانہ حرم گیٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حرم گیٹ عامر سعید نے سب انسپکٹر ملک خلیل احمد اور ٹیم کے ہمراہ دوران گشت طوطل پورہ چاہ جالی والہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رفیق کو گرفتار کیا ۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔