دو نئی جامعات بنانے والی انوار سرکار دو نئے تعلیمی بورڈوں کے قیام سے انکاری ہے، زاہد امین ایڈووکیٹ

اتوار 10 اگست 2025 15:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء) چیئرمین مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن زاہد امین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دو نئی جامعات بنانے والی انوار سرکار دو نئے تعلیمی بورڈوں کے قیام سے انکاری ہے، سات جامعات بنانے والے متعصب سیاسی اجارہ دار دو نئے تعلیمی بورڈوں کے قیام سے انکاری ہے، انہوں نے کہا کہ مظفرآباد اور راولاکوٹ میں دو نئے تعلیمی بورڈوں کا قیام آئین اور قانون کی منشا ہے، مظفرآباد کے روایتی سیاسی قائدین نئے تعلیمی بورڈ کی اہمیت و افادیت سے بے پرواہ ہیں، چار سال آرام کے بعد اب پیشہ ور انتخابی گروہ نئے عوامی فریب کے لیے کمربستہ ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ چار سالوں کے دوران سیاسی قیادت مظفرآباد کے اصل بنیادی مسائل سے لاتعلق رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اہم اجتماعی معاملات کے حل کے لئے چار سال کے دوران حرکت کرنے کی جرات نہ ہوئی، انہوں نے کہا کہ آج تمام پیشہ ور انتخابی گروہ اپنے گروہی مفادات کے خاطر اپنے عزیز و اقارب، دوست احباب، کارکنان اور وسائل سمیت متحرک ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی و انتخابی قائدین کی بدعملی، سیاسی مفاد پرستی، مصلحت پسندی نے نئے تعلیمی بورڈوں سمیت اہم مسائل کو اب خوفناک شکل دے رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پی پی پی اور اپوزیشن کا کردار شرمناک اور افسوسناک ہے -

متعلقہ عنوان :