وفاق المدارس کے قائدین نے اسلام آباد میں مدنی مسجد کی شہادت کو افسوسناک،قابل مذمت اور اشتعال انگیز قرار دیدیا

اتوار 10 اگست 2025 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا انوار الحق،مولانا سعید یوسف،مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے اسلام آباد میں مدنی مسجد کی شہادت کو افسوسناک،قابل مذمت اور اشتعال انگیز قرار دیا- اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ ضیاء الحق دور سے قائم قدیمی مسجد اور دینی مدرسہ کو شہید کرنا اللہ ربّ العزت کے غیظ و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہی- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ ملک بھر میں شدید تشویش و اضطراب بلکہ اشتعال پایا جاتا ہے اور اس جسارت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس صورت حال کی ہر قیمت پر تلافی کی جائی-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ مسجد و مدرسہ کو اپنی جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے ورنہ اس کے ملک کے مستقبل پر بہت منفی اثرات مرتب ہوں گی- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ ملک کو بدامنی اور افتراق کا شکار کرنے والے ایسے فیصلہ سازوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور آئندہ کے لیے ایسے کسی بھی اقدام سے توبہ و استغفار کا اہتمام کیا جائی-