بھکر، بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کی کاروائی تھانہ سندر سٹیٹ لاہور کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس

اتوار 10 اگست 2025 19:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) بھکر پولیس نے بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سندر سٹیٹ لاہور کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق انچارچ چیک پوسٹ داجل محمد ارشد سب انسپکٹر کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے چیکینگ کے دوران E Police پوسٹ کا موثر استعمال کرتے ہوئے مقدمہ نمبر ،2920/22 جرم 489F تھانہ سندر سٹیٹ کا اشتہاری ملزم عمر اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم جعلی چیک کا اشتہاری تھا اور تھانہ سندر ضلع لاہور پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :