پنجاب حکومت کی غیر دانشمندی پالیسی سے پنجاب بھر کے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے،مزمل اسلم

پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ مقامی بینکوں سے لیا گیا قرض اتار دیا جو گندم خریداری کی مد میں لیا تھا، سوچنے کی بات ہے اتنے امیر صوبے کو گندم بھی ادھار خریدنی پڑتی ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

اتوار 10 اگست 2025 20:50

پنجاب حکومت کی غیر دانشمندی پالیسی سے پنجاب بھر کے کسانوں کی کمر ٹوٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے خزانہ مزمل اسلم نے پنجاب حکومت کے مقامی بینکوں سے لیا گیا قرضہ اتارنے کے دعویٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ مقامی بینکوں سے لیا گیا قرض اتار دیا جو گندم خریداری کی مد میں لیا تھا، سوچنے کی بات ہے اتنے امیر صوبے کو گندم بھی ادھار خریدنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے گزشتہ روز اپنے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ دوسری طرف خیبر پختونخواہ کا مقامی قرضہ صفر ہے ،صوبائی حکومت نے پچھلے سال گندم بھی خزانے سے خریدی تھی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اس غیر دانشمندی پالیسی سے پنجاب بھر کے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، اسی طرح الٹا ملک کی فوڈ سکیورٹی خطرے میں ڈال دی ہے۔

متعلقہ عنوان :