مصنوعی ذہانت کے لیے تیار کیے جانے والی میموری چِپ کی عالمی مارکیٹ 2030 تک سالانہ 30 فیصد بڑھنے کا امکان ہے، ایس کے ہائنکس

پیر 11 اگست 2025 10:50

سیئول/سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) جنوبی کوریا کی سیمی کنڈکٹر ساز کمپنی ایس کے ہائنکس نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے لیے تیار کیے جانے والی میموری چِپ کی عالمی مارکیٹ 2030 تک ہر سال 30 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔ رائٹرز کے مطابق یہ پیش گوئی کمپنی کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے اپنے انٹرویو میں کی۔ایس کے ہائنکس کے ہیڈ آف ایچ بی ایم بزنس پلاننگ چوئی جون یونگ نے کہا کہ "اینڈ یوزر" کی جانب سے اے آئی کی طلب مستحکم ہے، ایمازون، مائیکروسافٹ اور گوگل جیسی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنیاں جو اربوں ڈالر کی اے آئی سرمایہ کاری کر رہی ہیں ممکنہ طور پر اپنے اخراجات میں مزید اضافہ کریں گی جو ایچ بی ایم مارکیٹ کے لیے مثبت اشارہ ہوگا، توقع ہے کہ کسٹم ایچ بی ایم کی مارکیٹ 2030 تک دسیوں ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

چوئی جون یونگ نے کہا کہ آئندہ نسل کی ایچ بی ایم 4 میموری میں صارف کے لیے مخصوص "بیس ڈائی" شامل کیا جاتا ہے جو میموری مینجمنٹ میں مدد دیتا ہے اس کی وجہ سے کسی حریف کمپنی کے پراڈکٹ کو آسانی سے متبادل کے طور پر استعمال کرنا ممکن نہیں رہا،ہم پُراعتماد ہیں کہ گاہکوں کے لیے بہترین مسابقتی پراڈکٹ فراہم کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ ایس کے ہائنکس اس وقت انویدیا کمپنی کو ایچ بی ایم کا سب سے بڑا سپلائر ہے تاہم سام سنگ نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ جنریشن کی HBM3E کی سپلائی قریبی مدت میں طلب سے زیادہ ہو سکتی ہے جو قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :