مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کی کمی،فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پرآگیا

بدھ 13 اگست 2025 17:15

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کی کمی،فی تولہ سونا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)مقامی و عالمی منڈی میں سونیکی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کیمطابق بدھ کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 3354 ڈالر پر آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :