ایس ای سی پی نے پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 13 اگست 2025 22:46

ایس ای سی پی نے پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان ضابطوں میں پبلک آفرنگ ریگولیشنز 2017 اور پبلک آفرنگ (ریگولیٹڈ سکیورٹیز ایکٹیویٹیز لائسنسنگ) ریگولیشنز 2017 شامل ہیں جو عمومی عوام کو ایکویٹی سکیورٹیز، قرض کے آلات اور آر ای آئی ٹی سکیموں کے یونٹس کی پیشکش کو منظم کرتے ہیں۔

ترمیم شدہ ضابطے نوٹیفکیشن کی تاریخ یعنی 6 اگست 2025ء سے نافذالعمل ہو چکے ہیں۔ مستقبل میں ہونے والی آئی پی او ٹرانزیکشنز ان ترمیم شدہ ضابطوں کے مطابق کی جائیں گی۔ایس ای سی پی نے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

ان نئے ضابطوں کا مقصد مسابقت کو فروغ دے کر، ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر، شفافیت کو بہتر بنا کر اور کیپٹل مارکیٹ میں زیادہ مضبوط اور جامع قیمت دریافت کرنے کا طریقہ کار متعارف کروا کر سرمایہ کاروں اور جاری کنندگان (ایشوورز) کے لیے آئی پی او کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

اہم تبدیلیوں میں بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں (ڈی ایف آئیز) کو ایکویٹی آفرنگ کے لیے 'کنسلٹنٹ ٹو دی ایشو' کے طور پر کام کرنے کی اجازت دینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک 'ایلیجیبل پارٹیسیپنٹ' کے تصور کے ساتھ سنگل بک رنر ماڈل کو تبدیل کرکے ایک زیادہ شفاف قیمت دریافت کرنے کا عمل بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کی وسیع تر شرکت ممکن ہو سکے گی۔حتمی ترامیم کے نوٹیفکیشن ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔