نیشنل گرڈ کمپنی نے یوز آف سسٹم چارجز میں اضافہ مانگ لیا

اتفاقی بنیاد پر یو او ایس سی ریٹ میں 24.8 فیصد ،غیر اتفاقی بنیاد پر 24 فیصد اضافہ مانگا گیا ہے

پیر 11 اگست 2025 11:54

نیشنل گرڈ کمپنی نے یوز آف سسٹم  چارجز میں اضافہ مانگ لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)نیشنل گرڈ کمپنی نے 23-2022 سے 25-2024 تک اپنے یوز آف سسٹم چارجز میں اضافہ مانگا ہے۔کمپنی کی تین سالوں کے لیے کل ریونیو کی ضرورت 485.392 ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

کل ریونیو کی ضرورت میں سے این جی سی نے مالی سال 23-2022 کے لیے 112.389 ارب روپے، 24-2023 کے لیے 163.455 ارب روپے اور 25-2024 کے لیے 209.548 ارب روپے مانگے ہیں۔ٹیرف پٹیشن کے مطابق این جی سی نے تین سالوں کے لیے اتفاقی بنیاد پر یو او ایس سی ریٹ میں 24.8 فیصد اضافہ مانگا ہے جس سے یہ موجودہ 712.49 روپے فی کلو واٹ ماہانہ سے بڑھ کر 885.07 روپے فی کلو واٹ ماہانہ ہو جائے گا جبکہ غیر اتفاقی بنیاد پر یہ اضافہ 24 فیصد ہوگا جو538.66 روپے فی کلو واٹ ماہانہ سے بڑھ کر 667.03 روپے فی کلو واٹ ماہانہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :