
دبئی میں پاکستان میڈیکل سینٹر کی توسیع کا اعلان
مزید ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر رہائشیوں کو بھی مفت علاج کی سہولت مل جائے گی
ساجد علی
پیر 11 اگست 2025
16:15

(جاری ہے)
یہ دو سالہ منصوبہ ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع ہو جائے گا، توسیع کے ساتھ ہی یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا سب سے بڑا کمیونٹی سینٹر بن جائے گا"۔
انہوں نے کہا کہ "اکتوبر 2020ء میں افتتاح کے بعد سے اب تک ہم نے 100 سے زائد قومیتوں کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد لوگوں کی خدمت کی ہے، اوسطاً یہاں ہر ماہ 4 ہزار 500 سے لے کر 5 ہزار سے زائد لوگ یہان علاج کے لیے آتے ہیں، ہم اس سہولت میں 89 ہزار مربع فٹ جگہ کے ساتھ ایک نئے بلاک کا اضافہ کر رہے ہیں، نئے بلاک میں جدید تشخیص اور ریڈیولاجی، ایک ڈائیلاسز یونٹ، بہتر فزیو تھراپی اور موجودہ خصوصی خدمات کی توسیع شامل ہوگی"۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش، بھارت، فلپائن، افریقی ممالک کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے شہریوں سمیت یو اے ای کے بہت سے غیر ملکی شہری پی ایم سی میں مفت یا رعایتی نرخوں پر علاج کرواتے ہیں، 2017ء میں متحدہ عرب امارات کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، عمارت کی تعمیر 2018ء میں شروع ہونے کے ساتھ ہی طبی مرکز کو بالآخر مکمل کیا گیا اور اکتوبر 2020ء میں اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پی ایم سی کے اقدام کی تعریف کی اور اسے متحدہ عرب امارات میں لوگوں کے لیے دستیاب سب سے سستا طبی مرکز قرار دیا، انہوں نے کہا کہ "یہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور ڈاکٹر فیصل اکرام کی طرف سے شاندار اور دل موہ لینے والا کام ہے، مفت علاج کروانے والے لوگوں کے علاوہ جو لوگ مہنگے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی یہاں معمولی رقم ادا کرکے علاج کرواتے ہیں جہاں لوگ صرف 100 درہم میں تقریباً پورا چیک اپ کروا سکتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی ملک یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں کیوں کہ انسانیت سب سے بڑی اور اہم چیز ہے"۔مزید اہم خبریں
-
اہم کیسوں پر تحقیقات کرنے والے ایف بی آر کے دو سینئر ا فسروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
-
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کا گیس کے اضافی بل مستر د کردیئے
-
اراکین پارلیمنٹ کو تعداد زیادہ ہونے پر حراست میں لیا گیا. دہلی پولیس
-
بحریہ ٹاﺅن کے رہائشیوں کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہے.نیب
-
اشیائے خوردونوش کی سرکاری قیمتوں میں رد و بدل
-
سردار ایاز صادق کاترکیہ میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر ایوانِ بالا میں اقلیتوں سے متعلق پارلیمانی کاکس تشکیل دینے کا اعلان
-
نو مئی مقدمات؛ یاسمین راشد‘ اعجاز چوہدری‘ محمود الرشید‘ عمرسرفراز چیمہ و دیگر کو سزا، شاہ محمود قریشی بری
-
وزیراعظم کا گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و غم کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری کا گلگت میں لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں پر اظہار رنج و غم
-
وزیراعظم کا گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و غم کا اظہار
-
دبئی میں پاکستان میڈیکل سینٹر کی توسیع کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.