موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں اب تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں سواری پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، ترجمان موٹروے پولیس

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 11 اگست 2025 15:26

موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں اب تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء )  موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں اب تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی ہوگا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس ڈرائیور اورعملہ یہ یقینی بنائیں کہ ہر مسافر سیٹ بیلٹ استعمال کرے۔ یہ پابندی بسوں، کوچز اور دیگر مسافربردار گاڑیوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگی۔ ترجمان نےکہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں سواری پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سواریوں کےلیے سیٹ بیلٹ نہ ہونے پربس کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ محفوظ سفر کے لیے قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔ قبل ازیں اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دیدیا گیا تھا، ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل پارکنگ کا نفاذ اور پارکنگ میٹرز لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا۔ شہری موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے کاکہناہے کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا۔ رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے۔