نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ٹینریز کی منتقلی بارے اجلاس میں شرکت

پیر 11 اگست 2025 13:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر خالد نے ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ میں ٹینریز کو سیالکوٹ شہر سے سمبڑیال میں نامزد سیالکوٹ ٹینری زون (ایس ٹی زیڈ) میں منتقل کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات و جنگلات کنول لیاقت اور ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے)عمران حامد شیخ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صبا اصغر علی نے شرکاء کو منصوبے کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔گفتگو کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ منتقلی کا عمل مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل ہونا چاہیے اور اس ضمن میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اس کے علاوہ یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ اس منصوبے کی تکمیل سے چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔یہ اقدام حکومت اور صنعتی شعبے دونوں کے لیے باہمی دلچسپی کا معاملہ ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی استحکام اور صنعتی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :