پاکستان اسٹاک مارکیٹ یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گی

بدھ 13 اگست 2025 15:20

پاکستان اسٹاک مارکیٹ یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کل (جمعرات)14اگست یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 14 اگست جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی۔انتظامیہ کی جانب سے تمام سرٹیفکیٹ ہولڈرز، بروکرز اور متعلقہ فریقین کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں یومِ آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اور بعض نجی اداروںمیں تعطیل ہوتی ہے، جس کے پیشِ نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی بند رہے گی۔