فیسکو کا بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

پیر 11 اگست 2025 13:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ اسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث (کل) منگل کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ منگل12اگست کو صبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے سٹی سمندری، سائیں وزیر علی اورسلونی جھال فیڈر132کے وی مریدوالا گرڈسٹیشن کے ٹوریانوالا فیڈر 132کے وی گڑھ فتح شاہ گرڈسٹیشن کے کوٹ فاضل فیڈر132کے وی مامونکانجن گرڈسٹیشن کے خواجہ حبیب اللہ فیڈر132کے وی جھنگ روڈگرڈسٹیشن کے افغان آباداور الیاس پارک فیڈر 132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے چوہدری سٹریٹ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :