پیکٹا میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ پر65 اعلی افسران کی کنٹریکٹ پربھرتیوں کا فیصلہ

پیر 11 اگست 2025 15:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)حکومت نے پنجاب ایجوکیشن کریکلم ، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا)میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ پر 65اعلی افسران کی کنٹریکٹ پربھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے ،افسران کو تنخواہوں کی ادائیگیوں پر ماہانہ 2کروڑ90لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔نجی ٹی وی نے دستاویزات کے حوالے سے کہا ہے کہ 3مینیجنگ ڈائریکٹرز کی بھرتی کے لیے 9لاکھ 75ہزار روپے ماہانہ فی کس تنخواہ کی تجویز ہے ،10ڈائریکٹرز کی بھرتی 7لاکھ 50ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کی جائے گی۔

22ڈپٹی ڈائریکٹرز کو 4لاکھ 75ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی،30اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو 3لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا اوران تمام بھرتیوں پر ماہانہ مجموعی اخراجات 2کروڑ 90لاکھ 5ہزار روپے بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ، پیک اور قائد اکیڈمی کے لیے الگ الگ بجٹ منظوری دی گئی تھی تاہم پیکٹا کے قیام سے قبل ان اعلی عہدوں پر بھرتیوں کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا تھا۔مزید یہ کہ بھرتیوں کے لیے تین سالہ کنٹریکٹ تجویز کیا گیا ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے تاحال ان بھرتیوں کے لیے باقاعدہ منظوری حاصل نہیں کی گئی۔ پیکٹا حکام کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھرتیوں کی منظوری کے لیے مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :