فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے

پیر 11 اگست 2025 15:56

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 100سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوںکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ تفصیلات کے مطا بق دھوبی گھاٹ امام بارگاہ کے قریب اشفاق سے جھپٹا مار کر فون، رحیم ٹائون کے طیب سے نقدی و فون، گل رحیم ٹائون کے علی رضا کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و قیمتی سامان چوری، اے بی سی روڈ پر محمد احمد سے سوا لاکھ روپے و فون، نیو گارڈن ٹائون کے مدثر سے نقدی و فون، رضا آباد بازار نمبر2کے نوازش علی سے 15ہزار و فون، رسول پارک کے قریب جواد علی سی35ہزار وفون، لائلپور گیلریا کینال روڈ پر اسرار احمد سے جھپٹا مار کرفون چھین لیا، سوساں روڈ پر عمر مشتاق سے نقدی و فون چھین لیا،مدینہ ٹائون کے قریب اقبال سے نقدی و فون، غلام محمد آباد نمبر2کے قریب مقبول تبسم سے نقدی و فون،49ج ب کے خرم شہزاد کے گھر سے 3بکرے چوری، 49ج ب کے اورنگزیب سے جھپٹا مار کر فون، نیشنل کالونی کے منیب الرحمن کی حویلی سے مویشی چوری، یوسف آباد کے قریب ارسلان سے جھپٹا مارکر فون، 202ر۔

(جاری ہے)

ب بھائی والا پھاٹک کے قریب زوہیب راشد کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب شہزاد سے جھپٹا مار کر فون،59ج ب کے اعظم حسین سے 25ہزار و فون، 57ج ب کے لطیف کی حویلی سے مویشی چوری، ویلنشیا گارڈن کے قریب نسیم احمد سے نقدی وفون، سدھار بائی پاس کے قریب علی رضا سے 10ہزار و فون،230ر۔ب کے یاسر علی سے پونے دو لاکھ و فون، سدھو پورہ کے قریب رضا وسیم سے نقدی و فون، 263ر۔

ب کے اکمل سہیل سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لی، دائود کالونی کے قریب قمر سے جھپٹا مار کر فون، گلشن حرم کے قریب حامد محمود سے نقدی و فون چھین لیا سمن آباد کے علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، گیلانی چوک کے قریب بیوپاری رمضان سے ساڑھے 9لاکھ روپے و فون، 235ر۔ب کے سلیم اختر سے 5ہزار و فون، صدیق چوک کے عبداللہ سے جھپٹا مار کر فون، علامہ اقبال کالونی کے اسلم سے 48ہزار ، بچیانہ روڈ پر صدیق سے 75ہزار و فون، 238گ ب کے ابو بکر سے نقدی و فون، گلشن عزیز کالونی کے یسین کا گھر لوٹ لیا، محلہ رضا آباد جڑانوالہ کے کاشف اقبال کے گھر کے تالے توڑ کر 27لاکھ مالیت کے زیورات ،نقدی چوری، 123گ ب کے علی رضا سے 20ہزار و فون، 210گ ب کے رمضان سی83ہزار، 58گ ب کے عاطف سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 205گ ب کے اشفاق کے گھر سے بکرے،21گ ب کے یونس سے 1لاکھ،266ر۔

ب کے بلال سے پونے دو لاکھ وفون، 631گ ب کے شیر زمان سی35ہزار و فون،277گ ب کے غلام عباس کی حویلی سے مویشی، 61ر۔ب کے شوکت علی سی15ہزار و فون،405گ ب کے جاوید سے سوا لاکھ و فون، 541گ ب کے آصف کی حویلی سی2بکرے، بسم اللہ ٹائون سمندری کے قریب یسین سی25ہزار اور دیگر وارادتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں کوتوالی روڈ سے عارف سعید، علی ہائوسنگ کالونی کے عمران سہیل، جی سی یونیورسٹی سے جمیل، ڈی گرائونڈ سے شہباز علی، سوساں روڈ پر عثمان شاکر، گٹ والا پارک سے رمیض الحسن، 204چک کے عمیر علی، مدینہ ٹائون کے نوریل مسیح،مجاہد ہسپتال سے توقیر بلال، اعظم بلاک منیانوالہ کے بابر علی، مصطفی آباد کے نعمان، شمس آباد کے مدثر علی، ستیانہ روڈ کے کامران، پرائم سٹی سے عاصم رضا،656گ ب کے نبیل، 266ر۔

ب کے حذیفہ،76ر۔ب کے آصف، مبارک پورہ تاندلیانوالہ کے ارشد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔