پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر کے دو کلو سے زائد چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

پیر 11 اگست 2025 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر کے دو کلو سے زائد چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر ایک کلو 500 گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم سے 840 گرام چرس برآمد کی جبکہ چکلالہ پولیس نے کارروائی میں ایک ملزم سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :