صادق آباد پولیس کی کارروائی، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار

پیر 11 اگست 2025 17:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) صادق آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران کرایہ داری کوائف کا اندراج نہ ہونے پر 9 کرایہ داروں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوانا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت اپنے کوائف کا اندراج ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :