ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں سیرت نبوی ﷺ پر خصوصی پروگرام 13 اگست کو ہو گا

پیر 11 اگست 2025 17:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں سیرت نبوی ﷺ پر خصوصی پروگرام 13 اگست 2025 بروز بدھ بوقت 3 بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام صدرایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ اکرام الحق و اراکین مجلس عاملہ کی زیر صدارت ہو گا۔ پروگرام ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے آڈیٹوریم شیخ محمد شفیع ہال میں منعقد ہو گا، پیر محمد اجمل رضا قادری ’’تجارت پیشہ پیغمبری ﷺ ‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔