وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ہونہار اسکالرشپ پورٹل دوبارہ کھل گیاہے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی

پیر 11 اگست 2025 18:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ہونہار اسکالرشپ پورٹل دوبارہ کھل گیاہے جس سے تعلیمی میدان میں قابل طلباء و طالبات بہت خوش ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ، آپ کے خواب ہمارے صوبے کا مستقبل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 80 ہزار نوجوان ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں اور 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ میں مزید 30 ہزار اسکالرشپس دی جا رہی ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھے گی، یہ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز میں طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی تعلیمی میدان میں مؤثر اصلاحات کی بدولت ضلع سمیت پنجاب کے نوجوانوں کو وہ مہارتیں اور مواقع دیے جا رہے ہیں جن کے وہ حقدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :