جیکب آباد، کاروکاری تنازع کا جرگہ، ایک فریق پر 7 لاکھ روپے جرمانہ، نوجوان کو 2 ماہ کے لیے گاؤں سے نکال دیا گیا

پیر 11 اگست 2025 18:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) جیکب آباد، کاروکاری تنازع کا جرگہ، ایک فریق پر 7 لاکھ روپے جرمانہ، نوجوان کو 2 ماہ کے لیے گاؤں سے نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے علاقے گڑھی حسن میں بھٹی اور کنڈرانی برادری کے دو فریقوں کے درمیان جاری کاروکاری تنازع کا جرگہ سردار ذوالفقار علی سرکی کی سرپنچی میں ہوا فریقین منیر احمد بھٹی اور ذوالفقار علی کنڈرانی کے موقف سننے کے بعد جرگے نے ذوالفقار علی کنڈرانی کے فریق کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جس میں سے ایک لاکھ روپے معاف کر دیے گئے باقی 7 لاکھ روپے کی ادائیگی دو قسطوں میں کی جائے گی جبکہ موقع پر 50 ہزار روپے ادا کر دیے گئے، جرگے کے فیصلے کے مطابق کاروکاری کے الزام میں گرفتار نوجوان اعجاز احمد کنڈرانی کو دو ماہ کے لیے گاؤں سے نکال دیا گیا فیصلے کے بعد دونوں فریقین نے جرگے کو تسلیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح کرلی جرگے میں یہ بھی طے پایا کہ فریقین اس معاملے کی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کریں گے جرگہ رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر منعقد کیا گیا واضح رہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے کاروکاری جیسے معاملات میں جرگہ کرنے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود علاقے میں جرگوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :