پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کی جانب سے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر ہو گیا، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم

پیر 11 اگست 2025 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کی جانب سے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں8 سے17 سال کے بچوں کیلئے3 ہفتوں پر مشتمل وزکڈز سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں400 سے زائد درخواستوں میں سے منتخب کردہ 140 بچوں کو کوڈنگ،گرافک ڈیزائننگ، ایپ ڈویلپمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور مارکیٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں مفت تربیت فراہم کی گئی۔پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطف نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیمپ میں شریک بچوں اور پی آئی ٹی بی ٹیم میں ان کی شاندار کاوشوں پر سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔تقریب میں پی آئی ٹی بی کے سینئر افسران سمیت والدین نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :