وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر 3 ٹک ٹاکرز گرفتار

اتوار 28 ستمبر 2025 16:10

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر سرگودہا کے تین ٹک ٹاکرزکو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے سائبر کرائم سیل نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے لاری اڈا پر چھاپہ مار کر سرگودھا کے چک 37 جنوبی کے تین ٹک ٹاکرز احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی کو گرفتار کر لیا۔

اور ان کے موبائل فون قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ (PECA) کے تحت مختلف دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مصروف کاروائی ہے۔