شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس موصول ہونا شروع، سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے اصلی نمبر بتادیا

اتوار 28 ستمبر 2025 16:10

شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس موصول ہونا شروع، سیف سٹی اتھارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)شہریوں کو جعلی ای چالان ایس ایم ایس موصول ہونے کے واقعات پر سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کر دیا ہے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق ادارہ کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں سے بینک تفصیلات یا کسی بھی مالی معلومات کا تقاضہ نہیں کرتا۔ ای چالان صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی نمبر سے موصول ہونے والا پیغام جعلی تصور کیا جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ جعلساز افراد شہریوں کو کسی لنک پر کلک کروانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان سے رقم لوٹ سکیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک میسج پر ادائیگی نہ کریں اور ایسی کسی بھی صورتحال میں فوری طور پر 15 یا ایف آئی اے سے رجوع کریں۔سیف سٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ادارے کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں اور عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے فراڈ میسجز سے محتاط رہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو نقصان سے بچایا جا سکیو۔

متعلقہ عنوان :