Live Updates

لڑکوں جم کر کھیلو، جیت آپکی ہوگی، عظمی بخاری کا قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کے نام پیغام

اتوار 28 ستمبر 2025 15:50

لڑکوں جم کر کھیلو، جیت آپکی ہوگی، عظمی بخاری کا قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام جاری پیغام میں کہاہے کہ لڑکوں جم کر لڑو،جم کر کھیلو،انشاء اللٰہ جیت آپکی ہوگی،ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز اورمیری و پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لڑکوں یہ آپ کا دن ہے،آپ کو پورے عزم،یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے،قوم کا دل مت توڑنا۔ عظمی بخاری نے کھلاڑیوں کو پیغام میں مزید کہا کہ،جم کے لڑو،جم کے کھیلو،انشاء اللہ تعالی مجھے امید ہے کہ یہ کامیابی آپ کی ہوگی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :