Live Updates

سندھ حکومت نے پاکستان اوربھارت فائنل میچ کیلئے 6بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں لگا دیں

اتوار 28 ستمبر 2025 16:40

سندھ حکومت نے پاکستان اوربھارت فائنل میچ کیلئے 6بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) سندھ حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ کو صوبے کے 6بڑے شہروں میں بڑی اسکرینوں پر براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ محکمہ کھیل نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ میچ سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کھیل کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر اور گھوٹکی میں علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس میں بڑی اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل میں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔یہ میچ بلاول اسپورٹس کمپلیکس شہید بینظیر آباد، شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم میرپورخاص اور لاڑکانہ کے کھڈا کمپلیکس میں بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔یہ تمام وینیوز آج (اتوار) شام 7:30 بجے شائقین کرکٹ کے لیے کھول دیے جائیں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات