مراحل وار یا ایک ہی بار غزہ پر حملے کا منصوبہ ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گا

پیر 11 اگست 2025 19:37

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر قبضے میں لینے کے منصوبے کی منظوری کے بعد فوجی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ شہر پر حملے کے لیے مطلوب فورسز کی تعداد کا اندازہ لگانے میں فوج کو کم از کم ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسرائیلی اخبار نے کہاکہ حکام نے نئے حملے کی منصوبہ بندی کے خاکے تیار کرنے میں کم از کم ایک ہفتہ مزید درکار ہو گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ خاکہ تیار ہوتے ہی فوج کو مطلوبہ فوجی تعداد اور ان کے قیام کی مدت کا اندازہ ہو جائے گا۔حکام نے نشان دہی کی کہ اضافی فوجیوں کو ہر صورت میں بھرتی کیا جائے گا، خواہ وہ حملے کے لیے ہو یا دیگر محاذوں پر مستقل فوجیوں کی جگہ لینے کے لیے اور یا پھر دونوں مقاصد کے لیے۔

متعلقہ عنوان :