خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی

پیر 11 اگست 2025 20:21

سنگاپورسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا جو گزشتہ ہفتے کے دوران 4 فیصد سے زائد کمی کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 52 سینٹ یا 0.78 فیصد کم ہو کر 66.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 58 سینٹ کم ہو کر 63.30 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :