
بانی پی ٹی آئی کی اپنا طبی معائنہ شوکت خانم ہسپتال سے کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
پیر 11 اگست 2025 21:24

(جاری ہے)
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے۔
شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کے ساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے۔ فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کے 3 دن میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے۔درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی عمر72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔ جیل میں قید کے دوران بانی پی ٹی آئی کا وزن کم ہوگیا ہے۔ ان کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجودہے، وہاں کی ٹیم کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کوطبی معائنہ اور ٹیسٹوں کے لیے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیاجائے۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر سزا دینا آئین اور انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے
-
ٹرمپ پوٹن ملاقات: امن ڈیل کے لیے کییف کی تائید لازمی، جرمنی
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا
-
سیاحتی علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس کو بہتر بنانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام
-
غزہ پر مکمل قبضہ کے اسرائیلی فیصلہ کے ہولناک تنائج ہونگے، اقوام متحدہ
-
شام: سلامتی کونسل کی سویدہ میں قتل و غارت گری کی مذمت
-
غزہ: خوراک کا حصول موت کا کھیل جبکہ ہسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض
-
وزارت صنعت کی چینی کے استعمال میں کمی کیلئے زیادہ ٹیکس لگانے کی سفارش
-
الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوتی ہے، لٹیروں کا ایک ٹولہ جاتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے
-
قوم آزادی کا جشن منائے گی جبکہ فتنہ گروہ 14 اگست کو شرانگیزی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
-
پاکستان کی اقلیتی برادریوں کا وطنِ عزیز کی ترقی میں ناقابلِ فراموش کردار ہے‘ بلاول بھٹو
-
بانی پی ٹی آئی کی اپنا طبی معائنہ شوکت خانم ہسپتال سے کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.