20 کلو آٹے کا تھیلا 1260 سے بڑھ کر 1400 روپے تک پہنچ گیا

پیر 11 اگست 2025 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)چینی بحران کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، جو غریب اور متوسط طبقے کے لیے ایک اور بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ فلور ملز مالکان نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ کی ضروریات کی فراہمی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا پہلے 1260 روپے میں دستیاب تھا جو اب بڑھ کر 1400 روپے تک پہنچ چکا ہے، یعنی فی کلو آٹے کی قیمت تقریباً 70 روپے سے بڑھ کر 140 روپے تک جا پہنچی ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن پنجاب حافظ عارف گجر نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خاموشی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عوام کو شدید مالی بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کے بحران کے حل سے قبل ہی آٹے کی قیمتوں میں یہ ناقابل برداشت اضافہ شروع ہو گیا ہے جو عام آدمی کے لیے مشکل بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :