9 مئی کے 2 مقدمات میں سزا پانے والے ، بری ہونے والوں کی فہرست

پیر 11 اگست 2025 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے 9مئی کے 2مقدمات میں سزا پانے والے اور بری ہونے والوں کی فہرست سامنے آگئی ۔ مقدمہ نمبر 103/23تھانہ سرور روڈ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 17ملزمان میں سے 07کو بری کر دیا جبکہ 10ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں ۔

بری ہونے والے ملزمان میں شاہ محمود قریشی ، امجد خان، ابرار احمد ، فیصل معین الدین ، محمد جمیل ، تسنیم اختر اور سعدیہ شامل ہیں جبکہ سزا پانے والے ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری ،میاں محمود الرشید ،عائشہ علی بھٹہ ،حافظ محمد ارشد ،بلال بشیر ،محمد قاسم ،زین الحسن اور علی حسن شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ساتھ مقدمہ نمبر 768/23تھانہ شادمان میں انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 25ملزمان میں سے 12کو بری کر دیا جبکہ 13ملزمان کو سزائیں سنائیں ۔

بری ہونے والے ملزمان میں شاہ محمود قریشی ، محمد اویس،محمد فیضان ،طیب سلطان ،شاہد بیگ،سہیل خان ،رفیع الدین ،فرید خان ،سلمان احمد ،عبد القادر ،ماجد علی اور بخت رواں شامل ہیں جبکہ سزا پانے والے ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری ،میاں محمود الرشید ،محمد فہیم ،نیاز احمد ،علی حسن ،زین علی ،منفر ،اسد علی اور بلال وجاہت کو 10،10سال جبکہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5،5سال کی سزا سنائی گئی ے ۔