سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

پیر 11 اگست 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مرادپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان شعیب علی اور ولید شمعون کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 3,460 گرام چرس برآمد کی اور ملزمان کے خلاف خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ سیالکوٹ پولیس ڈی پی او فیصل شہزاد کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے۔