حکومت نے 30 جون تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 34 ارب روپے اکٹھے کئے ، وفاقی وزیر علی پرویز ملک

پیر 11 اگست 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے 30 جون تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 34 ارب روپے اکٹھے کئےہیں ۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔ عالیہ کامران نے ضمنی سوال میں کہا کہ میرے سوال پر عمومی جواب دیا گیا ہے ، بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے میرا سوال کسی کمیٹی کو بھجوایا جائے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ فاضل رکن اسمبلی کا سوال پی ڈی ایل سے متعلق ہے ۔ 16 اپریل کو پی ڈی ایل میں لیوی لگائی گئی ،30 جون تک 34 ارب روپے حکومت اکٹھی کر چکی ہے ،اکٹھے ہونے والے پیسوں کے استعمال سے متعلق وزارت خزانہ ہی بتا سکتی ہے ، پٹرولیم ڈویژن صرف لیوی اکٹھی کرتی ہے اور وہ قومی خزانے میں جمع ہوجاتے ہیں ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک حصہ پٹرولیم کا پلاننگ سے متعلق ہے تو انہیں بھجوایا جائے ۔