صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے17ویں اجلاس کا انعقاد،93ارب 23 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی

پیر 11 اگست 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 17ویں اجلاس میں 93 ارب 23کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رئوف نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں محکمہ جنگلات میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے قیام کے لیے 6ارب کے فنڈز کی منظوری ،اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی 12سکیموں کیلئے 74ارب روپے اور روڈز سیکٹر کی3سکیموں کیلئے 13ارب روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔ صوبائی ترقیاتی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ فیز ٹو پروگرام کو حتمی منظوری کیلئے سی ڈی ڈبلیو پی میں بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :