تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھول دئیے گئے، ترجمان

پیر 11 اگست 2025 20:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) تربیلا ڈیم کے سپل وے کھول دئیے گئے ہیں ۔ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق، ڈیم سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، جو کہ ضرورت پڑنے پر بڑھا کر 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک تک کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے اخراج میں اضافہ سے دریائے سندھ کے قریب واقع علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دریا کے کناروں پر نہ جائیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔یہ اقدام پانی کے بڑھتے دباؤ کو کم کرنے اور ڈیم کا محفوظ آپریشن یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :