ہائوسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کے کنکشن کیلئے متعلقہ شہر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے این او سی لینالازمی ہوتا ہے ، وفاقی وزیر سرداراویس لغاری

پیر 11 اگست 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وفاقی وزیر بجلی سرداراویس لغاری نے کہا ہے کہ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کے کنکشن کے لئے متعلقہ شہر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے این او سی لینالازمی ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

شیر افضل خان مروت کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے کہا کہ آئیسکو ریجن اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی ڈویژن میں بجلی فراہم کرتا ہے، اس لئے یہاں موجود ہائوسنگ سوسائیٹوں کا جس شہر میں جو حصہ ہے وہاں کے لئے اس شہر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے این او سی لینالازمی ہے ۔