قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر ایجنڈے پر موجود بلز موخر کر دیئے گئے

پیر 11 اگست 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر ایجنڈے پر موجود بلز موخر کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں بلال اظہر کیانی نے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جگہ آسان کاروبار بل 2025 پیش کرنے کی اجازت چاہی جس پر پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے کہا کہ اس بل پر ان سے مشورہ نہیں کیا گیا، بل ہم نے منظور کرنا ہے اس طرح سے بل پیش کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، آج کے روز ایجنڈے پر موجود کسی بھی بل پر مشاورت نہیں کی گئی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ مطمئن نہیں ہیں تو بل موخر کر دیا جائے، یہ بل قائمہ کمیٹی سے منظور ہوکر آیا ہے،متعلقہ وزیر بھی نہیں ہیں،اس لئے اس کو موخر کردیں۔ڈپٹی سپیکر نے ایجنڈے پر موجود تمام بلز مزید مشاورت تک موخر کردیئے۔