وکلا ، اساتذہ اور فیکلٹی ممبران کی قومی اسمبلی آمد،اجلاس کی کارروائی دیکھی

پیر 11 اگست 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) قومی اسمبلی اجلاس میں خواتین اور مرد وکلاء ، روٹس انٹرنیشنل سکول کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلان کیا کہ آج کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لئے ایس این ایس ایسوسی ایٹ اسلام آباد کے وکلاء ، اسلامی یونیورسٹی لاء ڈیپارٹمنٹ، روٹس انٹرنیشنل سکول کے طلبا اور فیکلٹی ممبران ہمارے درمیان موجود ہیں ۔ اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر مہمانوں کی آمد کا خیر مقدم کیا ۔