پنجاب پولیس کے پروموشن بورڈ کا اجلاس،میرٹ پر پورا اترنے والے 26سینئر کلرکس کی اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی

پیر 11 اگست 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے آئی جی ایڈمن ایس ایس پی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، رجسٹرار حمیر احمد اور اے ڈی ایڈمن نوید احمد نے اجلاس میں شرکت کی۔ ترجما ن نے بتایا کہ میرٹ پر پورا اترنے والے 26سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور اے آئی جی ایڈمن نے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی پانے والوں میں شہزاد اختر باجوہ، سید شاہد علی، شکیل احمد، محمد حفیظ،طاہر ریاض، محمد نواز، شاہد محمود، عامر عباس،محمد آصف خان،سجاد حیدر شاہ،اشتیاق احمد،عرفان احمد چٹھہ،مجید احمد،محمد اسرار الحق، محمد شہزاد اسلم، نصراللہ، عبدالرشید،محمد اکرم، نیاز حسین شاہ، جاوید احمد، محمد نعیم، محمد عاشق، محمد رضوان، یاسر عرفان، عبدالغفار اور اعظم خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور انہوں نے کہا کہ گذشتہ اڑھائی سال میں ریکارڈ 30ہزار کے قریب افسران و اہلکاروں کو پروموشن دی گئی ہے۔ کارکردگی، سنیارٹی، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا اہم حصہ اور ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔