وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پیر 11 اگست 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیر کے روز رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی کی رہائشگاہ گئے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے ۔اس موقع صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری بھی موجود تھے۔