ایس پی سٹی ڈیرہ اسما عیل خان حمزہ علی بٹ نے مظلوم بزرگ خاتون کو انصاف دلا دیا

منگل 12 اگست 2025 11:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایس پی سٹی ڈیرہ اسما عیل خان حمزہ علی بٹ کے دفتر میں مظلوم بزرگ خاتون انصاف لینے پہنچ گئی۔تر جمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے سیٹ سے اٹھ کر بزرگ خاتون کی ساری بات سن کر متعلقہ پولیس افسران کو ملزمان گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کی حدود میں ایک نوجوان کو قتل کیا گیا تھا لیکن اس کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوئے تھے جس پر مقتول کی ضعیف والدہ ایس پی سٹی ڈیرہ حمزہ علی بٹ کے دفتر انصاف لینے پہنچ گئی۔

ایس پی سٹی نے اپنی کرسی چھوڑ کر ضعیف خاتون کی داد رسی کے لیے ان کی تمام تر بات سنی اور اس کے بچے کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کے شہریوں کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور پولیس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے جس کے لیے ہم ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :