راولپنڈی‘ وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم میٹرو اسٹیشن پر سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا،پولیس

منگل 12 اگست 2025 15:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم میٹرو اسٹیشن پر سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، خواتین کی جانب سے ملزم کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ملزم راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتا اور ان کے پرس بھی چھین لیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :