پنجاب میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے گھوڑے ،کتے ،دیگر سامان خریدا جائے گا

منگل 12 اگست 2025 15:59

پنجاب میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)پنجاب میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مضبوط کرنے کا فیصلہ، رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے گھوڑے اور کتے خریدے جائیں گے۔دھرنوں پرقابو پانے کے لئے 2واٹرکینن،1آرمڈ وہیکل خریدی جائے گی، ابتدائی طور پر بیلجیم میلا نائینسل کی8کتے 50لاکھ میں خریدے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق 6اچھی نسل کے گھوڑے 50لاکھ مالیت سے خریدے جائیں گے،کتے اور گھوڑے کے بچے خریدکر ماہر ٹرینر سے تربیت کروائی جائے گی۔

احتجاجوں ،دھرنوں میں ضرورت کے مطابق گھوڑوں ،کتوں کا استعمال کیا جائیگا، لاہور ،راولپنڈی کے لئے رائٹ مینجمنٹ پولیس 2واٹر کینن ،1آرمڈ وہیکل خریدے گی۔اینٹی رائٹ فورس کے پاس بھی واٹرکیننز اور آرمڈ وہیکلز موجود ہیں ،رواں سال جلد جانوروں ،گاڑیوں کی خریداری کیلئے اشتہار جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :