بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خضدار میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ،جرمانے عائد

منگل 12 اگست 2025 16:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل انسپیکشن ٹیم نے خضدار شہر کے مرکزی بازار میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی ،2 ملک شاپس اور ایک مقامی ہوٹل مالکان کو جرمانہ اور 7 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیے۔

(جاری ہے)

ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جرمانہ کردہ مقامی ہوٹل کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، صارفین کے زیر استعمال آلودہ پانی کی فراہمی پر ایکشن جبکہ ملک شاپس کے خلاف صفائی کے انتہائی خراب حالات، دودھ میں پانی کی وافر مقدار مکس کرنے و بی ایف اے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔