نوشہرہ ورکاں، سیشن عدالت نےمنشیات کیس میں دو مجرموں کودو دو سال قید ، جرمانے کی سزا،دوملزمان کو بری کردیا

منگل 12 اگست 2025 16:17

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں مدثر فرید کھوکھر نے منشیات کیس میں پولیس اہلکار اور رضاکار کو دو دو سال قید اور جرمانے کی سزاجبکہ دوملزمان کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 2252/24 کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان عدنان عیسیٰ اور سلیم خان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا، جبکہ پولیس اہلکار ابوبکر اور اس کے ساتھی رضاکار شہباز ولد یونس شیخ کو جرم ثابت ہونے پر دو دو سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

مقدمے میں ملزمان پر 31 کلوگرام چرس اور 5 کلوگرام ہیروئن کی برآمدگی کا الزام عائد تھا،تاہم دورانِ ٹرائل استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہاجبکہ پولیس اہلکار ابوبکر اوررضاکار شہباز کے خلاف انکوائری کے بعد منشیات کے توڑے چھپانے کا مقدمہ درج ہوا تھا ۔\378