غزہ، اسرائیلی حملے میں شہید ہونیوالے الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کی تدفین کر دی گئی

منگل 12 اگست 2025 16:32

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کی تدفین کر دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے شہدا میں انس الشریف، محمد قریقہ، کیمرہ مین ابراہیم ظاہر، مومن علیوا اور معاون محمد نوفل شامل ہیں۔اسرائیل کے دانستہ حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت جاری ہے۔یورپی یونین، چین، جرمنی اور اقوام متحدہ نے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔