صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا ترمیمی بل 2025 دوبارہ تحریک منظور کرکے مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیآ

منگل 12 اگست 2025 16:43

صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا ترمیمی بل 2025  دوبارہ تحریک منظور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا ترمیمی بل 2025 ایوان سے منظور ہو نےکے بعد دوبارہ تحریک منظور کرکے مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ۔منگل کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے یہ بل سینیٹ سے منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ متعلقہ وزیر نے کہا ہے کہ اس بل کو مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹی کو بھیجا جائے، ان کےپاس بھی اس میں ترامیم کے لئے کچھ تجاویز ہیں۔

ڈپٹی سپیکر نے تحریک کی منظوری کے بعد اس کی شق وار منظوری لی۔شازیہ مری نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کو منظور کرلیاگیا۔اس دوران وزیر قانون نے کھڑے ہوکر کہا کہ ایسے بل منظور نہیں ہوتا میں نے کہا تھا کہ متعلقہ وزیر نے اس میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔اس پر انہوں نے اس بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی بھجوانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد بل دوبارہ کمیٹی کو مزید غور کے لئے بھجوا دیا گیا۔