
امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقاریب
واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے پرچم کشائی کی
میاں محمد ندیم
جمعہ 15 اگست 2025
14:57

(جاری ہے)
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اس موقع پر ملی نغمے، امریکی کانگریس کے اراکین کے ویڈیو پیغامات ورامریکی طلبا و شہریوں کی طرف سے خیرسگالی کے کلمات دکھائے گئے جس کے بعد روایتی پاکستان کے روایتی ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کو تاریخ کا ایک معجزہ قرار دیا جو ہمارے بانیوں کی بہادری پر مبنی جدوجہدِ آزادی کے نتیجے میں وجود میں آیا. سفیر پاکستان نے کہا کہ آج پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دو قومی نظریہ پہلے سے کہیں زیادہ سچ ثابت ہو رہا ہے سفیر رضوان سعید شیخ نے ”آپریشن بنیان المرصوص“میں پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کے دفاع و خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی جنتا پارٹی کی ہندتوا حکومت نے پاکستان کو آسان ہدف سمجھتے ہوئے حملہ کیا لیکن ان کے مذموم عزائم کو ہماری مسلح افواج کی جرات و بہادری نے ناکام بنا دیا. سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس نے کبھی اس جنگ کی خواہش نہیں کی یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی لیکن ہم اس آزمائش سے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو کر ابھرے ہیں. سفیر رضوان سعید شیخ نے معاشی ترقی کو”بنیان المرصوص کا نامکمل ایجنڈا“قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت پر زور دیا سفیر پاکستان نے کہا کہ ہمیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بنیان المرصوص کی روح اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی جب تک ہم ایک مضبوط معیشت کے ساتھ اقوامِ عالم میں باوقار مقام حاصل نہ کر لیں اگر ہماری معیشت مضبوط ہو، تو پاکستان اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بن جائے گا. رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور کئی دہائیوں بعد ہمیں کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس حاصل ہوا ہے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور تمام کلیدی اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں اس ترقی کے اعتراف میں فچ، ایس اینڈ پی اور کل ہی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر کر دیا ہے . پاکستان امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مثبت اور ترقی پذیر راستے پر گامزن ہیں، مستقبل کی دو بڑی قوتوں کے درمیان مضبوط تعلقات صرف انتخاب نہیں بلکہ ایک اہم ضرورت ہیں سفیر پاکستان نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا اور انہیں پاک امریکا تعلقات کے فروغ میں شراکت داری کی دعوت دی سفیر پاکستان نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہو کہا کہ آئیے پاکستان کے لیے مل کر کام کریں امریکا میں ہر پاکستانی، پاکستان کا سفیر ہے میں آپ سب کو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مکمل اختیارات دیتا ہوں . اس کے علاوہ پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ اور قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام نیویارک میں بھی 78ویں یومِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور مشن و قونصلیٹ کے افسران و عملے نے شرکت کی.

مزید اہم خبریں
-
حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
-
پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایف
-
پاکستان اورجزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
-
امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقاریب
-
چینی وزیر خارجہ وانگ کا شیڈول دورہ بھارت
-
سندھ کے کھجور کے شعبے کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
-
خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاریاں ،45افراد جاں بحق
-
امریکی ٹیرف، ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ کی بہترین کارکردگی، بھارت کی تنزلی
-
ٹرمپ غیر ملکی صحافیوں کی غزہ تک رسائی کے حق میں
-
پاک فوج نے سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا
-
خیبرپختونخوا ہ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی
-
ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو! وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.