ٹیکنو نے جدید Spark 40 Series پاکستان میں متعارف کروا دی

ٹیکنو نے پاکستان میں اپنی جدید Spark 40 Series متعارف کروا دی ہے، جس میں Spark 40 Pro+ اور Spark 40 Pro سمارٹ فونز شامل ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 اگست 2025 15:19

ٹیکنو نے جدید Spark 40 Series پاکستان میں متعارف کروا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) ٹیکنو نے پاکستان میں اپنی جدید Spark 40 Series متعارف کروا دی ہے، جس میں Spark 40 Pro+ اور Spark 40 Pro سمارٹ فونز شامل ہیں۔
دونوں سمارٹ فونز میں الٹرا سلم ڈیزائن کے ساتھ 5200mAh کی بڑی بیٹری اور 45W SuperCharging شامل ہے، جو انہیں دیکھنے میں دلکش، گرفت میں آرام دہ اور استعمال میں پائیدار بناتی ہے۔
مزید برآں، Spark 40 Series میں 4500nits Peak Brightness والا 1.5K AMOLED Display دیا گیا ہے جو 144Hz کا ریفریش ریٹ فراہم کرتا ہے۔


Spark 40 Pro+ کا ایک نمایاں فیچر 30W Magnetic Wireless Charging ہے، جس کی مدد سے صارفین کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ اپنا سمارٹ فون آسانی سے چارج کر سکتے ہیں۔ مزید یہ سمارٹ فون دنیا میں پہلی مرتبہ استعمال ہونے والے MediaTek Helio G200 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے، جو اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، Spark 40 Series میں 8GB + 8GB Extended RAM اور256GB کی بڑی سٹوریج دی گئی ہے۔

صارفین کی سہولت کے لیے اس میںTECNO AI کے منفرد فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
قیمت اور دستیابی
Spark 40 Pro+ اور Spark 40 Pro پاکستان میں بالترتیب 59,999 روپے اور 48,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہیں۔ دونوں ڈیوائسز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہیں اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتی ہیں، تاکہ صارفین کو بے خلل اور قابلِ بھروسہ کنیکٹیویٹی حاصل ہو۔
مزید یہ کہ TECNO Spark 40 Series کے ساتھ 12 + 1 ماہ کی آفیشل وارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔