Live Updates

پاک فوج نے سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا

جمعہ 15 اگست 2025 14:10

پاک فوج نے سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پاک فوج نے سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے، پاک فوج کی ٹیمیں دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے بلکہ راشن اور ادویات کی ترسیل بھی جاری ہے۔ پاک فوج کی آمد پر متاثرین نے ’’پاک فوج زندہ باد‘‘کے نعرے بلند کیے۔ پاک فوج ہی جانب سے تمام سیلاب زدگان کو بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :